0
Saturday 23 Feb 2019 15:50
بھارت کی ایل او سی پہ فائرنگ سے خاتون زخمی

پاک بھارت جنگ کے نتائج پوری دنیا بھگتے گی، رپورٹ

پاک بھارت جنگ کے نتائج پوری دنیا بھگتے گی، رپورٹ
اسلام ٹائمز۔ بھارت نے ایک مرتبہ پھر کنٹرول لائن پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کی اور سول آبادی کو نشانہ بنایا۔ فائرنگ کھوئی رٹہ کے سرحدی گاؤں جگالپال کے علاقہ میں کی گئی۔ بھارت کی جانب سے کی جانے والی فائرنگ کے نتیجے میں ایک خاتون زخمی ہوئی۔ زخمی ہونے والی خاتون کی شناخت نسیم بی بی زوجہ پرویز اختر کے نام سے ہوئی جن کی عمر 44 سال ہے۔ نسیم بی بی ساکن جگالپال کی رہائشی ہیں۔ جنہیں زخمی ہونے پر فوری طور پر مقامی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج کیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کی جارحیت پر پاک فوج کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کی گئی جس نے دشمن کی گنوں کو خاموش کر دیا۔ واضح رہے کہ بھارت اکثر اپنی روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتا ہے اور پاکستان کی سول آبادی کو نشانہ بناتا ہے۔ گذشتہ رات بھارت کی ممکنہ جارحیت کے پیش نظر سرحدی علاقوں کے لیے ہنگامی الرٹ بھی جاری کیا گیا تھا۔ آزاد کشمیر کے اداروں نے بھارت کی ممکنہ جارحیت کے پیش نظر ایل او سی پر واقع علاقوں میں ہنگامی حالت نافذ کی ہے ہنگامی الرٹ جاری کرتے ہوئے شہریوں کو نقل و حرکت محدود کرنے کی ہدایت کی گئی جبکہ سول ڈیفنس کا ادارہ بھی ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب بھارتی جنگی جنون کو سامنے رکھتے ہوئے ماہرین جنگ کی صورت میں خطرناک صورتحال کا خدشہ ظاہر کر رہے ہیں۔ امریکی میڈیا کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان اور بھارت دونوں ہی پڑوسی ملک ہونے کے ساتھ ساتھ نیوکلئیر پاور بھی ہیں۔ لیکن دونوں ممالک کے آپس میں تعلقات کشیدہ رہنے سے اکثر جوہری کی جنگیں باتیں سننے کو ملتی ہیں۔ دنیا کی دو چھوٹی سی نیوکلیر طاقتیں جن کے پاس ہیروشیما پر گرائے گئے بم کے برابر چند جوہری ہتھیار ہیں لیکن دونوں ممالک کے درمیان جنگ کی صورت میں دوسرے ممالک کو بھی اس کے غیر ارادی نتائج بھگتنا پڑیں گے۔ پاک بھارت جنگ کے نتیجے میں دنیا بھر میں دو ہفتوں میں جوہری بادل چھا جائیں گے اور 30 سے 50 فیصد میل کی بلندی تک فضاء میں جوہری تابکاری سے امریکا میں کھڑی فصلیں سردی سے تباہ ہو جائیں گے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اندازے کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان جنگ کی صورت میں امریکا میں بیٹھا کسان کئی سالوں تک 10سے 40 فیصد تک کپاس، گندم اور چاول سے محروم ہو جائے گا۔ پوری دنیا کے پاس صرف 60 روز کی خوراک بچے گی اور 90 فیصد آبادی قحط سالی سے مر جائے گی اور انسانی تہذیت ختم ہو جائے گی۔ امریکی ماہر نے مزید کہا کہ جنگ کے نتیجے میں کوئی بھی محفوظ نہیں ہو گا نا تو وہ ممالک جن کے پاس نیوکلئیر ہتھیار نہیں ہیں اور نا ہی وہ ممالک جنہوں نے جنگ میں حصہ نہیں لیا۔
خبر کا کوڈ : 779641
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش