0
Sunday 24 Feb 2019 02:09

جماعۃ الدعوہ کی دو تنظیموں پر پابندی کا فیصلہ خوش آئند ہے، مصطفیٰ نواز کھوکھر

جماعۃ الدعوہ کی دو تنظیموں پر پابندی کا فیصلہ خوش آئند ہے، مصطفیٰ نواز کھوکھر
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء اور سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے نجی ٹی وی کے ٹاک شو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے جماعۃ الدعوہ سے منسلک دو تنظیموں پر پابندی لگانے کا فیصلہ اچھا کیا ہے۔ ٹاک شو میں گفتگو کرتے ہوئے مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ پاکستان اگر خیالی دنیا میں رہنا چاہتا ہے تو رہے، لیکن ہمارا تعارف دنیا کے باہر ایک دہشت گرد ملک کے طو ر پر نہیں ہونا چاہئے، ملک میں جو نان اسٹیٹ ایکٹرز ہیں، ان پر پرویز مشرف اور نواز شریف بھی بات کرچکے ہیں، ہمیں اپنے آپ پر بھی غور کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے جس ملک کے ساتھ بھی پاکستان گفت و شنید کرتا ہے تو ان کا پہلا ایجنڈا دہشتگردی ہے، ہمیں خود اپنے اندر کی چیزیں درست کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے دو تنظیموں پر پابندی لگانے کا فیصلہ اچھا کیا ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 779744
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش