0
Sunday 24 Feb 2019 16:35

جنوبی پنجاب کو سابقہ حکومتوں نے نظر انداز کیا، ہماری حکومت پسماندہ علاقوں کی حالت بدل دیگی، جہانگیر ترین

جنوبی پنجاب کو سابقہ حکومتوں نے نظر انداز کیا، ہماری حکومت پسماندہ علاقوں کی حالت بدل دیگی، جہانگیر ترین
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر خان ترین نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد کے سامنے مزدور طبقے کے لئے آواز بلند کرکے حقیقی معنوں میں عوام کے دل جیت لیے، پوری قوم کے لئے انتہائی فخر کی بات ہے کہ آخرکار ہمیں ایک ایسا لیڈر ملا، جو دل میں غریب عوام کا درد رکھتا ہے، جہانگیر خان ترین نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اپنی کامیاب پالیسیوں سے ثابت کر رہے ہیں کہ تحریک انصاف کی حکومت ملک کو بحرانوں سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کرسکتی ہے، دنیا بھی ان پر اعتماد کرتی ہے، عوام کی حالت بدلنے کے لئے عملی اقدامات کا آغاز ہوچکا ہے۔

لودھراں میں تقریب اور بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ صحت اور تعلیم کے شعبوں میں بہتری تحریک انصاف کی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، جبکہ کاشتکاروں کے مفادات کا ہر قیمت پر تحفظ کیا جائے گا، کسان بھائیوں کے حقوق پر آنچ نہیں آنے دیں گے، جہانگیر ترین نے کہا کہ عالمی عدالت میں ہمارے وکیل نے بھرپور انداز سے کلبھوشن کیس میں اپنا موقف پیش کیا، مجھے یقین ہے کہ فیصلہ ہمارے حق میں آئے گا، بھارتی حکومت اور میڈیا کا رویہ غلط ہے، اگر بھارت نے کچھ کیا تو اس کا دوٹوک جواب دیا جائے گا۔

جہانگیر ترین نے مزید کہا کہ جنوبی پنجاب کے عوام کو ان کے حقوق دیں گے، جنوبی پنجاب کو سابقہ حکومتوں نے نظرانداز کیا، مگر اب ان شاء اللہ جنوبی پنجاب کے پسماندہ علاقوں کی حالت بدل دیں گے، جنوبی پنجاب صوبہ کے قیام پر کام کر رہے ہیں، جلد ہی جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کام شروع کر دے گا، جس میں ایڈیشنل سیکرٹری اور ایڈیشنل آئی جی لیول کے افسران بیٹھیں گے۔
خبر کا کوڈ : 779831
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش