0
Tuesday 26 Feb 2019 11:23

نوشہرہ، معمولی تکرار پر 19 سالہ نوجوان قتل

نوشہرہ، معمولی تکرار پر 19 سالہ نوجوان قتل
اسلام ٹائمز۔ نوشہرہ میں معمولی تکرار پر ایک 19 سالہ جوان کو خون میں نہلا دیا گیا۔ پبی پولیس کے مطابق چوکی درب کے رہائشی مصنف شاہ نے رپورٹ درج کراتے ہوئے کہا کہ ان کا بیٹا صاحب شاہ گھر کے باہر کھڑا تھا کہ اس کی اور ملزمان عمر شاہ اور حضرت شاہ کے درمیان کسی بات پر معمولی زبانی تکرار ہوئی۔ مقتول کے والد کے مطابق دوران تکرار ملزمان نے طیش میں آکر ان کے بیٹے صاحب شاہ پر اندھا دھند فائرنگ شروع کی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق اندراج مقدمہ کے بعد ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ دوسری جانب نوشہرہ ہی کے علاقے خوشمقام میں نامعلوم چوروں نے کریانہ سٹوروں سے ہزاروں  روپے نقدی لوٹ لی جبکہ سبزی فروش کی دکان کو نذرآتش کردیا۔
خبر کا کوڈ : 780148
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش