0
Thursday 28 Feb 2019 20:13

جسٹس ایوب خان قاتلانہ حملہ، خیبرپختونخوا بار کونسل نے ہڑتال کی کال دے دی

جسٹس ایوب خان قاتلانہ حملہ، خیبرپختونخوا بار کونسل نے ہڑتال کی کال دے دی
اسلام ٹائمز۔ خیبرپختونخوا بار کونسل نے پشاور کے علاقہ حیات آباد میں جسٹس ایوب خان مروت اور اُن کے ڈرائیور پر ہونے والے قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذت کرتے ہوئے صوبے بھر میں ہڑتال کی کال دے دی۔ خیبرپختونخوا بار کونسل کے وائس چیئرمین سعید خان ایڈوکیٹ نے اپنے ایک بیان جسٹس محمد ایوب خان مروت اور اس کے ڈرائیور پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت اور غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے اور کہا کہ صوبائی دارالحکومت میں ہائیر جوڈیشری محفوظ نہیں تو عام لوگوں کا کیا حال ہوگا۔ اس ضمن میں وائس چیئرمین خیبرپختونخوا بار کونسل نے آج  پورے صوبے میں ہڑتال کا اعلان کیا اور وکلاء سے اپیل کی کہ آج عدالتی کارروائی میں حصہ نہ لے کر پر امن احتجاج ریکارڈ کرائے۔ دوسری جانب آل پاکستان جوڈیشل ایمپلائیز ایسوسی ایشن (ایپجیا) کے مرکزی سیکرٹری جنرل منتظر شاہ نے بھی ایپجیا خیبرپختونخوا کو جسٹس ایوب خان مروت پر قاتلانہ کے خلاف جوڈیشری میں سٹرائیک کرنے کی ہدایت کردی ہے۔
خبر کا کوڈ : 780597
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش