0
Sunday 3 Mar 2019 12:07

لائن آف کنٹرول پر جام شہادت نوش کرنیوالے حوالدار عبدالرب کی نماز جنازہ ادا

لائن آف کنٹرول پر جام شہادت نوش کرنیوالے حوالدار عبدالرب کی نماز جنازہ ادا
اسلام ٹائمز۔ بھارتی فوج کی بلا اشتعمال فائرنگ سے شہید ہونے والے حوالدار عبد الرب کی نماز جنازہ ڈیرہ غازی خان کے شہر تونسہ میں ادا کردی گئی۔ شہید کی تدفین مکمل فوجی اعزاز کیساتھ کی جائے گی۔ کنٹرول لائن پر نکیال سیکٹر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہید حوالدار عبدالرب کی نماز جنازہ میں پاک فوج کے افسران اور عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے جام شہادت نوش کرنے والے پاک فوج کے دونوں جوانوں حوالدار عبدالرب اور نائیک خرم خان کا تعلق ڈیرہ غازی خان سے تھا۔ دوسری جانب نائیک خرم کی نماز جنازہ شام چار بجے ڈیرہ غازی خان میں ادا کی جائے گی۔

قبل ازیں شہداء کی میتیں آبائی علاقے پہنچیں تو علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد جرات مند جوانوں کا دیدار کرنے امڈ آئی۔ لوگوں نے شہداء کے جسد خاکی پر پھول نچھاور کئے اور پاکستان زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے۔ واضح رہے کہ نکیال سیکٹر پر بھارت کی بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں بھارتی چوکیوں کو نشانہ بناتے ہوئے حوالدار عبدالرب اور نائیک خرم شہید ہوگئے تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والے دونوں جوان شہری آبادی پر فائرنگ کے جواب میں بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنا رہے تھے۔ پاک فوج نے جوابی کارروائی میں بھارتی چیک پوسٹیں تباہ کردیں اور بھارتی فوجی دستوں کو بھی نقصان پہنچایا۔ ترجمان کے مطابق موجودہ صورتحال میں پاک فضائیہ اور پاک نیوی بھی الرٹ ہیں۔
 
خبر کا کوڈ : 781079
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش