0
Sunday 3 Mar 2019 20:24

لوئر کرم، طوفانی بارش اور برفباری، مکان کی چھت گر کر ایک بچہ جاںبحق جبکہ 3 زخمی

لوئر کرم، طوفانی بارش اور برفباری، مکان کی چھت گر کر ایک بچہ جاںبحق جبکہ 3 زخمی
اسلام ٹائمز۔ شدید بارشوں اور برفباری کے باعث لوئر کرم کے علاقہ ششو میں ایک مکان کی چھت گرنے سے ایک بچہ جانبحق اور 3 افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ضلع کرم میں گذشتہ تین روز سے شدید بارشوں اور برفباری کا سلسلہ شروع ہوا ہے، جس کی وجہ سے ضلع کرم میں طوفانی بارشوں اور برفباری سے جانی اور مالی نقصانات واقعات پیش آئے ہیں۔ رات گئے ششو میں شدید بارش کی وجہ سے سرور جان نامی شخص کے گھر کے ایک کمرے کی چھت گرگئی۔ اس موقع پر سرور خان اور اسکے 3 بیٹے ملبے تلے دب گئے تھے۔ واقع کے اطلاع ملنے پر برق رفتار طریقہ سے ضلعی انتظامیہ کا سٹاف جائے وقوعہ پہنچ گیا اور امدادی سرگرمیاں کامیابی سے انجام دیں۔ ملبے تلے افراد کو نکال کر زخمیوں کو صدہ ہسپتال پہنچا دیا گیا۔ تاہم سرورخان کا 13 سالہ بیٹا احمد زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق باقی زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ قائم قام ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر لوئرکرم نے واقعہ پر انتہائی رنج و غم کا اظہار کیا اور غم زدہ خاندان کو یقین دلایا کہ حکومتی پالیسی کے روشنی میں مکمل امداد دی جائیگی۔
خبر کا کوڈ : 781156
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش