0
Tuesday 5 Mar 2019 23:02

امیر اہلسنت قاضی نثار کی فورس کمانڈر سے ملاقات، پاک آرمی کی بھرپور حمایت کا اعلان

امیر اہلسنت قاضی نثار کی فورس کمانڈر سے ملاقات، پاک آرمی کی بھرپور حمایت کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان اور کوہستان کے امیراہل سنت والجماعت مولانا قاضی نثار احمد نے وفد کے ہمراہ فورس کمانڈر میجر جنرل احسان محمود خان سے ایف سی این اے ہیڈکوارٹر میں اہم ملاقات کی۔ اس موقع پر فورس کمانڈر نے مولانا قاضی نثار اور وفد کا خیرمقدم کیا۔ ملاقات میں امیراہلسنت گلگت بلتستان و کوہستان اور وفد نے پاک فوج کی وطن عزیز کی سلامتی کے لیے جاری کاوشوں بلخصوص جی بی میں عوام کی معاونت کو سراہا۔ انہوں نے فورس کمانڈر سے اس عزم کا اعادہ کیا کہ سرحدوں پر کسی بھی طرح کی صورتحال میں پوری پاکستانی قوم بشمول گلگت بلتستان اور کوہستان کے عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج کی صلاحیتوں پر پوری قوم کو ناز ہے اور افواج پاکستان ہمارا فخر ہے۔ افواج پاکستان نہ صرف پاکستان کی سرحدوں کی حفاظت میں مصروف عمل ہے بلکہ ملک کو ترقی و استحکام کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے بے پناہ قربانیاں دے رہی ہیں۔ ملک میں امن و امان کی موجودہ صورتحال پاک فوج کی کوششوں کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ انڈیا کی جارحیت کا جواب صرف پاک فوج نہیں بلکہ پوری عوام مل کرے گی۔ سفارتی اور عالمی سطح پر انڈیا بدترین شسکت سے دوچار ہوچکا ہے۔ مولانا قاضی نثار اور وفد نے ایف سی این اے کمانڈر سے علاقے میں امن کی فضا قائم رکھنے میں اپنا کردار ادا کرتے رہنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔
خبر کا کوڈ : 781560
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش