0
Wednesday 6 Mar 2019 10:56

افغان امن عمل میں علاقائی ممالک کی شمولیت کا خیر مقدم کرتے ہیں، زلمے خیل زاد

افغان امن عمل میں علاقائی ممالک کی شمولیت کا خیر مقدم کرتے ہیں، زلمے خیل زاد
اسلام ٹائمز۔ امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا ہے کہ میں اور میری ٹیم دوحا میں طالبان سے مذاکرات جاری رکھے ہوئے ہیں۔ زلمے خلیل زاد نے کہا ہے کہ ہم افغان امن عمل میں علاقائی ممالک کی شمولیت کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ اس سے قبل انٹرنیشنل میڈیا میں جاری ہونے والے افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کے مطابق طالبان کی مذاکراتی ٹیم میں مولوی ضیاء الرحمان، مولوی عبد السلام حنفی، شیخ شہاب الدین و دیگر شامل ہیں جب کہ شیر محمد عباس کو مذاکراتی ٹیم کا سربراہ مقرر کیا گیا۔ ترجمان افغان طالبان کے مطابق ملا برادر نے امیر ہیبت اللہ آخونزادہ کی مشاورت سے ٹیم بنائی ہے اور امریکہ سے مذاکرات کا سلسلہ جاری رہے گا۔ واضح رہے کہ نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ رابرٹ پلاڈینیو نے کہا ہے کہ افغان طالبان سے مذاکرات میں پیش رفت ہو رہی ہے۔ افغان امن معاہدہ جلد طے پا جائے گا۔ نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملا برادر کی قیادت میں طالبان وفد سے امریکی ٹیم افغان امن پر گفتگو کر رہی ہے اور امریکی ٹیم کی قیادت امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد کر رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 781652
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش