0
Saturday 9 Mar 2019 18:33

پاراچنار سمیت قبائلی اضلاع میں شجرکاری مہم کا آغاز

پاراچنار سمیت قبائلی اضلاع میں شجرکاری مہم کا آغاز
اسلام ٹائمز۔ ڈپٹی کمشنر ضلع کرم شاہ فہد نے کہا ہے کہ شجرکاری مہم کا آغاز قبائلی اضلاع میں کردیا گیا ہے اور مہم کے دوران 7 لاکھ پودے لگائے جائیں گے۔ پاراچنار میں موسم بہار کے شجر کاری مہم کے آغاز کے سلسلے میں دیار اور چیڑھ کے پودے لگانے کا موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ضلع کرم کے ڈپٹی کمشنر شاہ فہد، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر آفاق وزیر نے کہا ہے کہ آج سے ضلع کرم میں بھی شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا گیا، یہ مہم اپریل کے آخر تک جاری رہے گا۔ اور مہم کے دوران 7 لاکھ پودے لگائے جائیں گے۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا تمام سرکاری محکموں کے اہلکار بھی اپنے سرکاری اداروں کی حدود میں زیادہ سے زیادہ پودے لگائیں تاکہ ملک کو سرسبز وشاداب بنایا جا سکے اور پودے لگانے کے ساتھ ساتھ اسکی حفاظت بھی ضروری ہے، جس سے ماحولیاتی آلودگی کا بھی خاتمہ ہو جائے گا۔ اس موقع پر ڈویژنل فارسٹ آفیسر محب اللہ داوڑ کا کہنا تھا کہ محکمہ جنگلات کی جانب سے لوگوں میں وزیراعظم پاکستان کی ہدایت پر کلین اینڈ گرین پاکستان کے تخت مفت پودے تقسیم کئے جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 782315
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش