0
Monday 11 Mar 2019 19:18

نواز شریف کے علاج کی سہولیات میں کسی قسم کی کوئی کمی نہیں، پنجاب حکومت

نواز شریف کے علاج کی سہولیات میں کسی قسم کی کوئی کمی نہیں، پنجاب حکومت
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان شہباز گل کا کہنا ہےکہ نوازشریف جس اسپتال سے علاج کرانا چاہیں ہم تیار ہیں۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب شہباز گل نے کہا کہ نواز شریف کے علاج کی سہولیات میں کسی قسم کی کوئی کمی نہیں ہے، بلاول بھٹو نے نواز شریف کو کراچی میں علاج کرانے کی پیشکش کی ہے، جس پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر قانون اجازت دیتا ہے تو ہمیں نواز شریف کے کراچی میں علاج پر کوئی اعتراض نہیں، نواز شریف جس اسپتال سے علاج کرانا چاہیں ہم تیار ہیں۔ واضح رہے کہ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے نواز شریف کی خرابیٔ صحت پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے پنجاب حکومت سے سابق وزیراعظم کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 782682
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش