0
Sunday 12 Jun 2011 09:09

پشاور،خیبر سپر مارکیٹ میں یکے بعد دیگرے دو دھماکے، 35 افراد جاں بحق، 100 سے زائد زخمی، دھماکہ خودکش تھا، ایس ایس پی آپریشن

پشاور،خیبر سپر مارکیٹ میں یکے بعد دیگرے دو دھماکے، 35 افراد جاں بحق، 100 سے زائد زخمی،  دھماکہ خودکش تھا، ایس ایس پی آپریشن
پشاور:اسلام ٹائمز۔ پشاور میں یکے بعد دیگرے دو دھماکوں میں 35 افراد جاں بحق اور 100 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔ پشاور صدر کے مصروف اور گنجان آباد علاقے خیبر سپر مارکیٹ میں رات گیارہ بج کر چھپن منٹ پر ایک دھماکہ ہوا۔ چھوٹے پیمانے پر اس دھماکے کے بعد لوگ امدادی کاروائیوں میں مصروف تھے کہ دوسرا زور دار دھماکہ ہوا۔ زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اور کینٹ اسپتال پہنچا دیا گیا۔ اسپتال میں زخمیوں کو خون دینے کے لئے عوام سے اپیل کی گئی ہے۔ خیبرپختونخوا کے صوبائی وزیر اطلاعات میاں افتخار حسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خیبر سپر مارکیٹ دھماکے میں چونتیس افراد جاں بحق اور نوے شدید زخمی ہوئے، دھماکے میں ایک مقامی صحافی شہید ہوا جبکہ کئی پولیس اہلکار بھی زخمی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کو دن میں جگہ نہیں ملی تو انھوں نے رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھایا اور دھماکہ کیا۔ میاں افتخارحسین کا کہنا تھا کہ دھماکے کا ٹارگٹ کوئی نہیں تھا اور عام لوگوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
ایس ایس پی آپریشن اعجاز خان نے کہا ہے کہ بم ڈسپوزل یونٹ کے مطابق خیبر سپر مارکیٹ میں دھماکہ خودکش تھا اور جائے وقوعہ سے کچھ مشکوک لوگوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔ خیبر سپر مارکیٹ میں میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے ایس ایس پی اپریشن اعجاز خان کا کہنا تھا کہ دھماکے میں چونتیس افراد جان بحق اور نوے افراد زخمی ہوئے ہیں ان کا کہنا تھا کہ علاقے مین سکیورٹی کے سخت انتظامات تھے ایس ایس پی اپریشن اعجاز خان کا کہنا تھا کہ خیبر سپر مارکیٹ اور کے اردگرد سے کچھ مشکوک لوگوں کو حراست میں لیا گیا ہے جن سے تفتیش جاری ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 78276
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش