0
Sunday 17 Mar 2019 11:48

ڈیرہ مراد جمالی میں ریلوے ٹریک پردھماکہ، 3 افراد جاں بحق

ڈیرہ مراد جمالی میں ریلوے ٹریک پردھماکہ، 3 افراد جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ صوبہ بلوچستان کے علاقے ڈیرہ مراد جمالی میں ریلوے ٹریک پردھماکے کے نتیجے میں خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے ڈیرہ مراد جمالی میں شہید عزیز بلوچیک پوسٹ کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں کوئٹہ سے آنے والی جعفر ایکسپریس کی 3 بوگیاں پٹری سے اترگئیں۔ افسوسناک حادثے میں خاتون سمیت 3 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 4 افراد زخمی ہیں۔ ریسکیو حکام نے زخمیوں کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ گئیں، سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کرسرچ آپریشن شروع کردیا۔ یاد رہے کہ گذشتہ سال ستمبر میں صوبہ سندھ کے ضلع نوشہرو فیروز میں ریلوے ٹریک پر دہشتگردوں نے دھماکا خیز مواد نصب کیا تھا، دھماکا ٹرین گزرنے سے کچھ دیر پہلے ہوا تھا۔ واضح رہے کہ 20 اکتوبر 2018ء کو بولان کے علاقے مچھ اور ہرک کے درمیان ریلوے ٹریک کے قریب دو دھماکے ہوئے، جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔
 
خبر کا کوڈ : 783756
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش