0
Sunday 17 Mar 2019 13:23

جامعہ عروۃ الوثقیٰ کے وفد کی مولانا طارق جمیل سے ملاقات، جشنِ علی(ع) میں شرکت کی دعوت دی

جامعہ عروۃ الوثقیٰ کے وفد کی مولانا طارق جمیل سے ملاقات، جشنِ علی(ع) میں شرکت کی دعوت دی
اسلام ٹائمز۔ جامعہ عروۃ الوثقیٰ لاہور کے وفد نے یوم تاسیسِ جامعہ اور جشن ولادت مولائے کائنات حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام میں شرکت کی دعوت دینے کیلئے رائیونڈ تبلیغی مرکز کا دورہ کیا اور ممتاز تبلیغی رہنما مولانا طارق جمیل سے ملاقات کی۔ جامعہ عروۃ الوثقیٰ کے وفد نے مولانا طارق جمیل کو جشن مولائے کائنات میں شرکت کی دعوت اور مولانا سید جواد نقوی کا خصوصی پیغام پہنچایا۔ مولانا طارق جمیل نے جشن مولائے کائنات میں شرکت کی یقین دہانی کروائی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مولانا طارق جمیل کا کہنا تھا کہ ایک نبی(ص) کی اُمت فرقوں میں بٹ چکی ہے، ہمارے نبی(ص) نے تو تمام انسانوں کو متحد کیا، ایک دین پر لائے اور ہم نے اس دین الہیٰ کی تعلیمات کو فراموش کر دیا اور فرقوں میں تقسیم ہو گئے۔ انہوں نے کہا کہ علامہ سید جواد نقوی کی وحدتِ امت کیلئے خدمات لائق تحسین ہیں اور وہ ضرور کوشش کریں گے کہ اس جشن کی تقریب میں شریک ہوں۔
خبر کا کوڈ : 783774
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش