0
Monday 18 Mar 2019 20:05

پشاور، مسلح ڈکیتیوں میں ملوث گروہ کا سرغنہ گرفتار

پشاور، مسلح ڈکیتیوں میں ملوث گروہ کا سرغنہ گرفتار
اسلام ٹائمز۔ کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے مسلح ڈکیتیوں میں ملوث گروہ کے سرغنہ کو گرفتار کرلیا۔ ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران راہزنی و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا۔ مدعی عبدالوہاب ولد محمد صادق سکنہ پار ہوتی مردان نے تھانہ پہاڑی پورہ پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ گذشتہ دنوں گاڑی میں مردان سے اپنی دکان سے رقم لیکر پشاور صرافہ بازار آرہا تھا کہ موٹروے رنگ روڈ پہنچا، تو اس دوران سیاہ رنگ کی کار میں سوار مسلح افراد اس سے رقم چھین کر فرار ہوگئے۔ ایس ایچ او تھانہ پہاڑی پورہ اعجاز اللہ خان کی نگرانی میں تفتیشی ٹیم نے واردات میں ملوث گروہ کا سراغ لگا کر گذشتہ روز کامیاب کارروائی کے دوران ملزم عمران اللہ ولد رضوان اللہ سکنہ مردان کس کورونہ کو گرفتار کرلیا۔ ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران ڈکیتی و راہزنیوں کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا، جن کی نشاندہی پر چھینی گئی 2 لاکھ 80 ہزار روپے کی رقم برآمد کرلی گئی۔
خبر کا کوڈ : 784015
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش