0
Sunday 12 Jun 2011 23:17

گلگت بلتستان قدرتی حسن کے اعتبار سے پوری دُنیا میں اپنی مثال آپ ہے، سید مہدی شاہ

گلگت بلتستان قدرتی حسن کے اعتبار سے پوری دُنیا میں اپنی مثال آپ ہے، سید مہدی شاہ
گلگت:اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی سید مہدی شاہ نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کو صوبے کا درجہ دینے اور نئے نظام کے نفاذ سے اس خطے کی سیاسی اور معاشی صورت حال پر دور رس اثرات مرتب ہوئے ہیں اور پہلی مرتبہ خطہ بین الاقوامی سطح پر متعارف ہوا ہے۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے پاکستان سمیت دُنیا کے 25 مختلف ممالک کے ملٹری اتاشیوں کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان پوری دُنیا میں قدرتی حسن کے اعتبار سے اپنی مثال آپ ہے اور یہاں کے قدرتی وسائل اس خطے کی پہچان ہے، ضرورت اس امر کی ہے کہ ان قدرتی وسائل سے بھرپور استفادہ کیا جائے۔ اُنہوں نے کہا کہ معزز مہمان اپنے اپنے ممالک میں جا کر اس خطے کی خوبصورتی اور سیاحتی مواقوں کو بہترین انداز میں پیش کرنے کے لئے اہم کردار ادا کرینگے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اتاشیوں کے لیڈر کرنل لوباس نے کہا کہ جس طرح گلگت بلتستان خوبصورت اور سحرانگیز ہے اسی طرح اس میں بسنے والے عوام بھی بہادر اور محبت کرنے والے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 78429
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش