0
Tuesday 26 Mar 2019 22:52

کراچی، مزید 2 ہزار غیر قانونی مارکیٹس اور دکانیں گرانے کا فیصلہ

کراچی، مزید 2 ہزار غیر قانونی مارکیٹس اور دکانیں گرانے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ بلدیہ عظمیٰ (کے ایم سی) کراچی نے شہر میں قائم مزید 2 ہزار غیر قانونی مارکیٹس اور دکانیں گرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ کے ایم سی نے ایک ہزار 955 دکانیں توڑنے کا پلان ترتیب دیا ہے اور اس حوالے سے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی گئی ہے۔ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے مطابق لی مارکیٹ کی 703 دکانیں گرانے کیلئے دکانداروں کو نوٹس جاری کیے گئے ہیں، جبکہ جوبلی کلاتھ مارکیٹ کی 447 دکانیں توڑی جائیں گی۔ شاہ مارکیٹ کی 148، مدینہ کلاتھ مارکیٹ کی 137، تاج محل مارکیٹ کی 108، اورنگزیب مارکیٹ کی 180 اور اکبر روڈ کی 95 دکانیں مسمار کرنے کیلئے دکانداروں کو نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 785305
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش