0
Wednesday 27 Mar 2019 10:07

زلمے خلیل زاد دوبارہ پاکستان اور افغانستان کا دورہ کریں گے

زلمے خلیل زاد دوبارہ پاکستان اور افغانستان کا دورہ کریں گے
اسلام ٹائمز۔ افغان مفاہمتی عمل کے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد افغان امن عمل میں پیش رفت کے لیے یورپ اور ایشیا کے 7 ممالک کا دورہ کریں گے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق زلمے خلیل زاد 25 مارچ سے 10 اپریل کے دوران افغانستان اور پاکستان سمیت برطانیہ، بیلجیئم، ازبکستان، اردن اور قطر بھی جائیں گے۔ وہ اپنے کثیر الملکی دورے میں افغان امن سے متعلق عالمی حمایت حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔ زلمے خلیل زاد کی طالبان سے اگلی ملاقات کے متعلق ابھی کچھ نہیں بتایا گیا۔  انہوں نے پچھلے ہفتے چین، روس اور یورپی یونین کے نمائندوں سے بھی ملاقات کی تھی۔
 
خبر کا کوڈ : 785380
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش