0
Wednesday 27 Mar 2019 18:25

وزیراعظم جلد قبائلی ضلع کا دورہ کریں گے، اجمل وزیر

وزیراعظم جلد قبائلی ضلع کا دورہ کریں گے، اجمل وزیر
اسلام ٹائمز۔ خیبرپختونخوا حکومت کے ترجمان اور وزیراعلیٰ کے مشیر اجمل خان وزیر نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان بہت جلد ایک اور قبائلی ضلع کے دورے پر آ رہے ہیں اور تاریخ میں پہلی مرتبہ قبائلی اضلاع کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہو رہے ہیں۔ صوبائی اسمبلی کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ کردیتے ہوئے صوبائی ترجمان نے کہا کہ حکومت اپوزیشن کی ہر جائز تنقید کو سننے کے لئے تیار ہے اور اسی مقصد کے لئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے ہفتے میں ایک روز صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں آنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لئے صوبائی وزراء کو بھی اسمبلی اجلاس میں شرکت کا پابند بنایا گیا ہے۔ پشتون تحفظ موومنٹ کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں اجمل وزیر نے کہا کہ پی ٹی ایم کے ساتھ مشاورتی کمیٹی رابطے میں ہے۔ جبکہ مذاکرات میں تاخیر کی بنیادی وجہ پی ٹی ایم کا 31 مارچ کا جلسہ ہے۔ جس کے بعد پی ٹی ایم کے ساتھ مذاکراتی جرگہ بیٹھے گا۔ اسی بارے ان کا مزید کہنا تھا کہ مذاکرات سے متعلق سب نکات کلیئر ہیں، حکومتی ترجمان نے لیویز فورس کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت قبائلی اضلاع میں کسی کو بھی بے روزگار نہیں کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ لیویز فورس کے حوالے سے صوبائی حکومت کا موقف واضح ہے، جبکہ اگر اسی بارے کوئی شکایت ہو بھی تو اس کا حل بات چیت اور افہام و تفہیم سے نکالا جائے گا۔ وزیراعلیٰ کے مشیر نے بی آر ٹی کے بارے کہا کہ اس پروجیکٹ کے متعلق تمام حکومتی اراکین ایک پیج پر ہیں اور حکومت اس بارے میں مزید کوئی کوتاہی برداشت نہیں کرے گی۔ ضم شدہ اضلاع میں ترقیاتی پروجیکٹس کے متعلق صوبائی ترجمان اجمل خان وزیر نے واضح کیا کہ قبائلی اضلاع بار ے میں روزانہ کی بنیاد پر میٹنگز ہو رہی ہیں، جن کے اثرات پولیس اور دیگر شعبوں میں نظر آ رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 785476
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش