0
Saturday 30 Mar 2019 12:27

جی بی اسمبلی، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی 3 سالہ کارکردگی رپورٹ ایوان میں پیش

جی بی اسمبلی، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی 3 سالہ کارکردگی رپورٹ ایوان میں پیش
اسلام ٹائمز۔ جی بی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے تین سالہ کارکردگی رپورٹ ایوان میں پیش کر دی، چیئرمین پی اے سی سکندر علی نے رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان میں پی اے سی فعال ہو چکی ہے، گزشتہ تین سال کے دوران محکموں سے تین ارب روپے کی ریکوری کی گئی، انہوں نے کہا کہ سب سے بڑی رکاوٹ محکمانہ اکاؤنٹس کمیٹی کا نہ ہونا تھا، ہماری کوششوں سے تمام سرکاری اداروں میں محکمانہ اکاؤنٹس کمیٹی کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ ایم ڈبلیو ایم کے رکن اسمبلی حاجی رضوان نے رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پی اے سی کی رپورٹ پر ہم مطمئن نہیں، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی تشکیل اس لئے کی گئی تھی کہ میرٹ اور انصاف کو یقینی بنایا جا سکے، صوبائی حکومت کی ناک کے نیچے ٹھیکے فروخت ہو رہے ہیں، میرٹ کو پامال کیا جا رہا ہے، خلاف ضابطہ بھرتیاں ہوئیں لیکن پی اے سی خاموش دیکھتی رہی، رپورٹ میں اس حوالے سے ایک لفظ شامل نہیں۔ ڈپٹی سپیکر جعفر اللہ خان نے کہا کہ ہماری اطلاع کے مطابق کمیٹی کے بعض ممبران غلطی پکڑنے کے بعد صرف وارننگ دیتے ہیں، پی اے سی نے اب تک کتنے لوگوں کو سزا دی، کتنے لوگوں کو معطل کیا؟ رپورٹ میں اس کا کوئی ذکر نہیں۔ وزیر تعلیم ابراہیم ثنائی نے کہا کہ کیپٹن (ر) سکندر علی نے مختصر عرصے میں بہت کام کیا ہے ان کی حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 785987
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش