0
Monday 13 Jun 2011 23:25

اسرائیل اور بھارت پاکستان کے خلاف عالمی سطح پر لابنگ کرتے رہتے ہیں، پرویز مشرف

اسرائیل اور بھارت پاکستان کے خلاف عالمی سطح پر لابنگ کرتے رہتے ہیں، پرویز مشرف
لندن:اسلام ٹائمز۔ آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے کہا ہے کہ میرے خلاف مقدمات مجھے ملک سے دور رکھنے کیلئے بنائے گئے ہیں جو سیاسی انتقام پر مبنی ہیں، یہ میرا راستہ نہیں روک سکتے، پاکستان ضرور واپس آؤں گا، ملک کو اس وقت شدید خطرات کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میری جماعت کے پاکستان میں جلسے اور لوگوں کا ردعمل تسلی بخش ہے، اس وقت فیس بک پر میرے مداحوں کی تعداد 4 لاکھ 30 ہزار تک پہنچ گئی ہے جن میں 75فیصد پاکستانی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میری اہلیہ میرے وطن واپسی کے فیصلے سے ناخوش ہیں، تاہم میرے دو بچے میرے فیصلے کی تائید کرتے ہیں، میری اہلیہ بھی میرے ساتھ واپس جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل اور بھارت پاکستان کے خلاف عالمی سطح پر لابنگ کرتے رہتے ہیں۔ بھارت 1992ء تک فلسطین کی آزادی تسلیم کرتا رہا اور اس کے بعد اسرائیل کو تسلیم کیا، میں سمجھتا ہوں کہ ہمیں کسی حد تک اسرائیل کے ساتھ تعلقات پر نظرثانی کرنی چاہئے، تاہم مسئلہ فلسطین کو بھی حل ہونا چاہئے۔
سابق صدر نے کہا کہ پاکستان کے ایٹمی اثاثے محفوظ ہاتھوں میں ہیں اور اس کے دہشت گردوں کے ہاتھوں لگنے کا کوئی خطرہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی فوج ملک کو ناکام ریاست نہیں بننے دے گی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ملٹری ٹیک اوور کا پاکستان سمیت اب دنیا بھر میں فیشن نہیں رہا، اسی لئے جمہوریت کی طرف دیکھنا ہو گا۔
خبر کا کوڈ : 78626
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش