0
Tuesday 2 Apr 2019 11:20

انجینئرنگ یونیورسٹی مردان کے طلباء منشیات کیخلاف میدان میں آگئے

انجینئرنگ یونیورسٹی مردان کے طلباء منشیات کیخلاف میدان میں آگئے
اسلام ٹائمز۔ انجینئرنگ یونیورسٹی مردان میں منشیات بالخصوص آئس نشے کے انسداد کے حوالے سے آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا، جس کی قیادت ڈی پی او سجاد خان اور یونیورسٹی کے وائس چانسلر عمران خان نے کی۔ اس موقع پر مردان یوتھ پارلیمنٹ کے چیئرمین ارشاد احمد و ممبران سمیت یونیورسٹی کے طلباء اور میڈیا کے نمائندوں نے شرکت کی۔ واک وائس چانسلر کے دفتر سے شروع ہو کر اکیڈمیک بلاک پر اختتام پذیر ہوئی۔ اس موقع پر ڈی پی او سجاد خان نے واک کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل خصوصاً تعلیمی اداروں کے طلباء منشیات اور بالخصوص آئس جیسے جان لیوا اور مستقبل کو تباہ کرنے والے نشے سے اجتناب کرکے اس کی نقصانات اور ممانعت کے بار میں دوسروں کو بھی تلقین کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ منشیات کے خلاف مردان پولیس نے بڑے پیمانے پر کاروائیوں کا آغاز کر دیا ہے اس سلسلے میں عوام الناس اور طلباء موت کے سوداگروں کو بے نقاب کرنے میں پولیس کے ساتھ تعاون کرکے ایک ذمہ دار شہری ہونے کا فریضہ ادا کریں۔
خبر کا کوڈ : 786425
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش