0
Saturday 13 Apr 2019 11:48

بلوچستان میں کالعدم تنظیموں کے خلاف کی گئی کارروائیوں پر رپورٹ طلب

بلوچستان میں کالعدم تنظیموں کے خلاف کی گئی کارروائیوں پر رپورٹ طلب
اسلام ٹائمز۔ سینیٹ کمیٹی نے وزارت داخلہ سے ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والے افراد کے قتل میں ملوث دہشت گرد اور کالعدم تنظیموں کے خلاف کی گئی اب تک کی کارروائیوں پر رپورٹ طلب کر لی۔ سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس کمیٹی چیئرمین سینیٹر رحمٰن ملک کی سربراہی میں ہوا جس میں اراکین نے کوئٹہ دھماکے اور ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والے افراد کے قتل پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کمیٹی کا آئندہ اجلاس کوئٹہ میں ہو گا جس میں ہزارہ افراد کے قتل کے پر خصوصی بات کی جائے گی۔ اجلاس میں سینیٹر اعظم خان سواتی، ڈاکٹر شہناز وسیم، کلثوم پروین، محمد جاوید عباسی، اسد علی خان جونیجو، سینیٹر کاؤڈا بابر اور سردار شفیق ترین نے شرکت کی۔ اس کے ساتھ ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ، نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے چیئرمین اور ڈائریکٹر جنرل، ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) سندھ پولیس، ڈسٹرک پولیس آفیسر(ڈی پی او) ہری پور اور وزارت انصاف و قانون کے سینئر عہدیداران نے شرکت کی۔

اس موقع پر کمیٹی اراکین نے کوئٹہ دھماکے کی سختی سے مذمت کی اور وزارت داخلہ پر نیشنل ایکشن پلان پر اس کی روح کے مطابق عملدرآمد کے لیے زور دیا۔ سینیٹر سردار شفیق نے کہا کہ یہ پہلی مرتبہ نہیں کہ ہزارہ برادری کو نشانہ بنایا گیا ہو بلکہ وہ مسلسل دہشت گردوں کے نشانے پر ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہزارہ برادری کے افراد پولیس اور ایف سی اہلکاروں کے گھیرے میں مارکیٹ اور دیگر جگہوں پر جاتے ہیں آخر وہ کب تک اس طرح جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 788391
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش