0
Monday 15 Apr 2019 19:55

مسلم لیگ (ن) اور پی پی نے ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کر دیا ہے، ڈاکٹر فاروق ستار

مسلم لیگ (ن) اور پی پی نے ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کر دیا ہے، ڈاکٹر فاروق ستار
اسلام تائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکزی رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ ملک کو بحران سے نکالنے کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کا وسیع تر اشتراک عمل بنایا جائے، جس میں حکومت اور اپوزیشن سیاستدانوں کے ساتھ ساتھ ریاستی اداروں، فوج اور عدلیہ کو بھی شامل کیا جائے, تب ہی ملک میں سیاسی اور معاشی استحکام آسکتا ہے، عمران خان نے اب تک اپنے منشور پر عمل نہیں کیا، حکومت 90 فیصد ناکام ہوچکی ہے, صرف 10 فیصد گنجائش باقی ہے، جو وسیع البنیاد اشتراک عمل سے پوری کرسکتی ہے، نیب کے احتساب کی زد میں سب آئیں گے، عمران خان سرائیکی صوبے کا وعدہ پورا کریں اور سندھ سمیت دیگر صوبوں میں بااختیار انتظامی یونٹ بنائے جائیں، اگر حالات پر قابو نہ پایا گیا تو ملک میں خانہ جنگی ہوسکتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کسان رہنما سید اسد عباس شاہ کی رہائش گاہ چوک کمہارانوالہ پر منعقدہ پریس کانفرنس میں کیا، اس موقع پر کاشف بخاری اور مظہر عباس کات بھی ہمراہ تھے۔

 انہوں نے کہا کہ عمران خان موجودہ بحرانی صورتحال کو چیلنج کے طور پر قبول کریں، حکمران نوکریاں اور گھر دینے کے وعدے کو پورا کرنے کے لئے بھی اقدامات کریں، کیونکہ مسلم لیگ (ن) اور پی پی نے تو ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ عام آدمی کو اقتدار میں لانے اور سیاست میں پیسے کی ریل پیل ختم کرنے کے لئے انتخابی اصلاحات کی ضرورت ہے، جس کے لئے آئین میں ترمیم کرنا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کو 8 ماہ گزر چکے ہیں، وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا تعلق ملتان سے ہے، جبکہ خسرو بختیار اور ان کے ساتھیوں کا حکومت سے اتحاد جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کی وجہ سے تھا، مگر حکومت نے اب تک سرائیکی صوبے کے قیام کا وعدہ پورا نہیں کیا، اس خطے کے ارکان اسمبلی اور وزراء عمران خان پر دباو بڑھائیں اور صرف وزیراعظم ہاوس کو یونیورسٹی کا درجہ دینے کی بجائے چھوٹی صنعتوں کو زیادہ سے زیادہ مراعات دی جائیں۔
خبر کا کوڈ : 788769
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش