0
Saturday 20 Apr 2019 23:59

پی آئی اے کرپشن کیسز، تحقیقات کرنیوالے افسران کی کردارکشی کی سازش بے نقاب

پی آئی اے کرپشن کیسز، تحقیقات کرنیوالے افسران کی کردارکشی کی سازش بے نقاب
اسلام ٹائمز۔ قومی انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) میں کرپشن کے مختلف کیسز کی تحقیقات کرنے والے افسران کی کردار کشی کی سازش بے نقاب ہوگئی۔ پی آئی اے میں اربوں روپے کی تحقیقات کرنے والے افسران پر ذاتی نوعیت کے گھناﺅنے الزامات کے پے درپے واقعات پر ادارے سرگرم ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق بدعنوان افسران تحقیقاتی افسران کی کردار کشی میں ملوث پائے گئے۔ قومی ایئر لائن میں 8 ارب روپے سے زائد کرپشن کی تحقیقات ہو رہی ہے۔ کرپشن کی تحقیقات انٹرلائن ٹکٹوں میں خردبرد اور بیرون ملک ٹریول ایجنٹس سے مراعات سمیت دیگر معاملات پر ہو رہی ہے۔ کرپٹ مافیا اپنے خلاف ممکنہ برق رفتار کارروائی سے بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکی تھی۔ برسہا برس سے پی آئی اے میں بدعنوانی کا کھیل کھیلنے والی مافیا روایتی ہتھکنڈوں پر اتر آئی۔ کرپٹ افسران کے خلاف تحقیقات کرنے والے ڈپارٹمنٹ پر نفسیاتی دباﺅ ڈالنے کیلئے گھناﺅنے الزامات لگانے کے انکشافات ہوا ہے۔

بدعنوان افسران اپنے آلہ کاروں کے ذریعے افسران کو بدنام کرنے کی سازش تیار کی تھی۔ تحقیقاتی افسران کو اپنے خلاف رپورٹ سے باز رکھنے کیلئے خواتین کو ہراساں کرنے جیسے الزامات تک لگانے شروع کر دیئے تھے۔ نامعلوم ٹیلی فون نمبرز اور خطوط کے ذریعے پی آئی اے کے تحقیقاتی افسران کے اہل خانہ کو دھمکیاں دیں۔ ذرائع کے مطابق سازش میں موجودہ اور سابقہ یونین، پروازوں پر اسمگلنگ مافیا، جبکہ جعلی ڈگریوں اور مختلف انکوائریوں کی وجہ سے برطرف حلقہ شامل ہیں۔ بدعنوانی افسران کی جانب سے اپنے خلاف تحقیقات کو روکنے کیلئے سیاسی اثرورسوخ استعمال کرنے میں بھی ملوث پائے گئے۔
خبر کا کوڈ : 789748
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش