0
Sunday 21 Apr 2019 23:34

حریت رہنما یاسین ملک سے غیر انسانی سلوک نا قابل قبول ہے، فواد چوہدری

حریت رہنما یاسین ملک سے غیر انسانی سلوک نا قابل قبول ہے، فواد چوہدری
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حریت رہنما یاسین ملک سے غیر انسانی سلوک ناقابل قبول ہے۔ تفصیلات کے مطابق فواد چوہدری نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے حریت لیڈر یاسین ملک سے غیر انسانی سلوک کیا جا رہا ہے جو نا قابل قبول ہے۔ وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ کشمیر پر بھارت کا قبضہ دنیا بھر میں نفرت کی علامت بن چکا ہے۔ وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی نے کہا کہ کشمیر کمیٹی کے چیئرمین اور کمیٹی ارکان اس معاملے پر سستی نہ دکھائیں، بھارتی مظالم اجاگر کرنے کے لیے مؤثر آواز اٹھانے کی ضرورت ہے۔

یاد رہے کہ آج آزاد کشمیر کے وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر نے حریت رہنما یاسین ملک کی علالت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یاسین ملک کی جیل منتقلی کا نوٹس لے، ان کا یہ بھی مطالبہ تھا کہ حریت رہنما کو علاج کے لیے پاکستان بھیجا جائے۔
خبر کا کوڈ : 789868
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش