0
Tuesday 23 Apr 2019 10:13

سراج الحق کا سری لنکن سفارت خانے کا دورہ، دھماکوں میں شہریوں کی ہلاکتوں پر تعزیت کی

سراج الحق کا سری لنکن سفارت خانے کا دورہ، دھماکوں میں شہریوں کی ہلاکتوں پر تعزیت کی
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق نے پاکستان میں قائم سری لنکا کے سفارت خانے کا دورہ کیا اور ایسٹر کے موقع پر گرجاگھروں اور ہوٹلوں میں دھماکوں کے نتیجے میں شہریوں کی ہلاکتوں پر تعزیت کی۔ امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے پارٹی کے ایک وفد کے ہمراہ سری لنکا کے سفارت خانے کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سفیر کو سری لنکن صدر کے نام تعزیتی خط پیش کیا۔
 
سری لنکا کے سفیر سے ملاقات کے دوران انہوں نے گزشتہ روز ہونے والے الم ناک دھماکوں کی شدید مذمت کی اور دہشت گردی کے واقعے میں جاں بحق ہونے والوں کے لیے تعزیت کی۔ سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ پاکستان کے عوام دکھ کی اس گھڑی میں سری لنکا کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گرد انسانیت کے قاتل ہیں اور دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا۔ امیر جماعت اسلامی کے ہمراہ وفد میں نائب امیر میاں محمد اسلم اور آصف لقمان قاضی بھی شامل تھے۔
خبر کا کوڈ : 790118
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش