0
Wednesday 24 Apr 2019 23:27

وزیراعلیٰ سندھ کا حضرت لعل شہباز قلندر کے عرس کے موقع پر پیغام

وزیراعلیٰ سندھ کا حضرت لعل شہباز قلندر کے عرس کے موقع پر پیغام
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے برصغیر کے عظیم صوفی بزرگ حضرت سید عثمان مروندی المعروف لعل شہباز قلندر کے 767 ویں عرس مبارک پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ سندھ کی دھرتی صوفیوں، درویشوں اور عظیم بزرگ ہستیوں کی سرزمین ہے اور حضرت لعل شہباز قلندر کی تعلیمات اور ان کا فلسفہ انسانیت کا درس دیتا ہے، حضرت لعل شہباز قلندر کا پیغام رواداری، محبت و امن ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہر سال حضرت لعل شہباز قلندر کے عرس مبارک کے موقع پر سندھ سمیت پورے ملک بلکہ دنیا کے دیگر ممالک سے لاکھوں کی تعداد میں زائرین حاضری دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ صوفیا کرام کی دھرتی ہے، سہون کی سرزمین پر جو قدم رکھتا ہے وہ قلندری رنگ میں ڈھل جاتا ہے، حضرت لعل شہباز کے پیغام و فلسفہ کو بین الاقوامی سطح پر روشناس کرانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ نے ثابت کیا ہے کہ صوفی دھمال نفرت و انسانیت دشمنی پر غالب ہے۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ ہم آج کے دن عہد کریں معاشرے سے انتہاء پسندی، دہشتگردی اور نفرتوں کا خاتمہ کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 790517
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش