0
Wednesday 1 May 2019 08:32

امریکا، یونیورسٹی میں فائرنگ، 2 افراد ہلاک

امریکا، یونیورسٹی میں فائرنگ، 2 افراد ہلاک
اسلام ٹائمز۔ امریکی ریاست نارتھ کیرولینا کی یونیورسٹی میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک اور 4زخمی ہو گئے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق فائرنگ سے ہلاک افراد کی عمریں 17 اور 18 سال کے درمیان ہیں، جبکہ یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے 2 زخمیوں کی حالت نازک ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق فائرنگ کے بعد یونیورسٹی کی لائبریری اور دیگر کمروں سے طلباء کو بھاگتے ہوئے دیکھا گیا ہے، جبکہ جائے وقوعہ سے ایک شخص کو حراست میں بھی لیا گیا ہے۔ یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے بعد یونیورسٹی کیمپس کو لاک کر دیا گیا ہے اور سکیورٹی اہلکار عمارت میں سرچ آپریشن کر رہے ہیں۔ انتظامیہ کی جانب سے لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل ہونے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہیں۔

 
خبر کا کوڈ : 791592
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش