0
Wednesday 1 May 2019 10:36

شاہراہ قراقرم بسری کے مقام پر داریل کے عوام کا دھرنا پانچویں روز بھی جاری

شاہراہ قراقرم بسری کے مقام پر داریل کے عوام کا دھرنا پانچویں روز بھی جاری
اسلام ٹائمز۔ شاہراہ قراقرم بسری کے مقام پر داریل کے عوام کا دھرنا پانچویں روز بھی جاری ہے، دھرنے میں عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کے وفد نے بھی شرکت کی اور مقامی جنگلات کے تحفظ کیلئے دیامر کے عوام  کا بھرپور ساتھ دینے کی یقین دہانی کرائی، اے اے سی کے وفد نے اعلان کیا ہے کہ کل تک مظاہرین کے مسائل حل نہ ہوئے تو احتجاج کو وسیع کیا جائے گا۔ دوسری جانب دھرنے میں وزیر اعلیٰ جی بی سمیت قانون ساز اسمبلی کے اراکین بھی آج شرکت کر رہے ہیں، گزشتہ روز حفیظ الرحمن نے اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ کے پی کے کی ناانصافیوں کے خلاف دھرنا دینے جا رہے ہیں۔ یاد رہے کہ داریل تانگیر کے جنگلات پر ایبٹ آباد کے شہری نے اپنی ملکیت کا دعویٰ کرتے ہوئے لکڑیوں کی ترسیل پر پابندی کیلئے مقامی عدالت سے حکم امتناعی حاصل کیا تھا جس کے خلاف داریل کے لوگ دھرنا دے کر احتجاج کر رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 791610
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش