0
Thursday 2 May 2019 09:49

مسئلہ کشمیر کا حل نہ ہونا بین الاقوامی برادری کے ماتھے پر سیاہ دھبہ ہے، شاہ غلام قادر

مسئلہ کشمیر کا حل نہ ہونا بین الاقوامی برادری کے ماتھے پر سیاہ دھبہ ہے، شاہ غلام قادر
اسلام ٹائمز۔ سپیکر آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی شاہ غلام قادر نے کہا ہے کہ بین الاقوامی برادری کا ایک بڑا حصہ بھی اپنی خاموشی توڑ کر یہ تسلیم کرنے پر مجبور ہو گیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت انسانی حقوق کی پامالیوں کو ختم کر کے کشمیریوں کے حق خودارادیت کا احترام کرے۔ اسرار ہمدانی سے ملاقات کے موقع پر شاہ غلام قادر نے کہا کہ اگر بین الاقوامی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانیت کے خلاف جرائم سے بھارت کو نہیں روکتی تو اسے ان جرائم میں شریک تصور کیا جائے گا۔ مسئلہ کشمیر کا حل نہ ہونا جہاں بین الاقوامی برادری کے ماتھے پر سیاہ دھبہ ہے وہاں پر بین الاقوامی آرڈر کے کامیابی کے لیے بھی ایک چیلنج کی حیثیت رکھتا ہے۔ کشمیر کے بارے میں بھارت کا یہ دعویٰ ہے کہ یہ بھارت کا لازمی حصہ ہے حقیقت سے بالکل برعکس ہے۔
خبر کا کوڈ : 791724
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش