0
Thursday 2 May 2019 17:57

جی بی کو تمام آئینی اور بنیادی حقوق ملنے تک احتجاج جاری رہے گا، شیخ نیئر عباس مصطفوی

جی بی کو تمام آئینی اور بنیادی حقوق ملنے تک احتجاج جاری رہے گا، شیخ نیئر عباس مصطفوی
اسلام ٹائمز۔ تحریک حمایت مظلومین گلگت بلتستان کے چیئرمین شیخ نیئر عباس مصطفوی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے کی روشنی میں گلگت بلتستان کے عوام کو تمام تر بنیادی، انسانی حقوق کی فراہمی تک احتجاج جاری رہیگا۔ سپریم اپیلیٹ کورٹ گلگت بلتستان کے چیف جسٹس کی تقرری جوڈیشل کمیشن کے ذریعے میرٹ پر کی جائے، چیف الیکشن کمشنر کو میرٹ پر تقرر کیا جائے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جی بی کے عوام کے حقوق کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا۔ ستر سالوں سے اس خطے کے عوام اپنے بنیادی حقوق سے محروم چلے آ رہے ہیں اور آئے روز ایک نیا ڈرامہ رچایا جا رہا ہے۔ سپریم کورٹ آف پاکستان کے حالیہ فیصلے کے مطابق جب تک مکمل حقوق نہیں دیئے جاتے چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں محب وطن افراد کو جبری طور پر لاپتہ کیا جاتا ہے اور ان غریب خاندانوں کا کوئی پرسان حال نہیں۔ سانحہ 13 اکتوبر 2005ء میں دو خواتین سمیت سات افراد کو گولیوں سے بھون دیا گا جس کی ایف آئی آر تک درج نہیں ہوئی۔ ان صورتحال کے تناظر میں تحریک حمایت مظلومین نے مرحلہ وار احتجاجی گرفتاری پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس تحریک کو پورے گلگت بلتستان کی سطح تک پھیلایا جائیگا اور چارٹرڈ آف ڈیمانڈ پر عمل درآمد تک تحریک جاری رہے گی۔
خبر کا کوڈ : 791829
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش