0
Saturday 4 May 2019 19:10

کراچی میں لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے جاری دھرنے کی حمایت میں ملتان کی خواتین کل دھرنا دینگی

کراچی میں لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے جاری دھرنے کی حمایت میں ملتان کی خواتین کل دھرنا دینگی
اسلام ٹائمز۔ کراچی میں صدر پاکستان کے گھر کے باہر لاپتہ افراد کے لواحقین کی جانب سے احتجاجی دھرنے سے اظہار یکجہتی کے طور ملتان کی خواتین اور بچے کل نواں شہر چوک پر احتجاجی دھرنا دیں گے، تفصیلات کے مطابق سکیورٹی اداروں اور ایجنسیوں کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے افراد کی فیملیز جو کہ اس وقت صدر پاکستان عارف علوی کی رہائش گاہ کے باہر آج سات دن سے احتجاجی دھرنا دیئے ہوئے اُن سے اظہار یکجہتی، آئین اور قانون کی پاسداری اور سکیورٹی ایجنسیز تک اپنی آواز پہنچانے کیلئے کل شام 5 بجے نواں شہر پر احتجاجی دھرنا دیا جائے گا، دھرنے میں خواتین کے علاوہ بچے بھی شرکت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق اتوار کو دیا جانے والا دھرنا علامتی ہوگا۔ ''اسلام ٹائمز'' سے گفتگو کرتے ہوئے دھرنا آرگنائزر کا کہنا تھا کہ ہم کراچی میں بیٹھنے والی اپنی مائوں، بہنوں اور بیٹیوں کے ساتھ ہیں، جب تک وہ بیٹھی ہیں، ہم بھی اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 792247
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش