0
Wednesday 8 May 2019 18:04

رمضان تزکیہ نفس کا مہینہ ہے، مولانا سبط شبیر

رمضان تزکیہ نفس کا مہینہ ہے، مولانا سبط شبیر
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر جمعیت علماء اہل السنت و الجماعت نے کہا ہے کہ ماہ صیام بے انتہا رحمتوں و مغفرتوں کے حصول اور نار جہنم سے چھٹکارا کا بہترین موقعہ فراہم کرتا ہے اور یہ مہینہ ایثار و ہمدردی اور قرب الٰہی کا درس دیتا ہے۔ جمعیت علماء اہل السنت و الجماعت کے سکیرٹری مولانا شیخ عبدالقیوم قاسمی مہتمم دارالعلوم شیری بارہمولہ نے امت مسلمہ سے گذارش کی کہ اس مہینہ میں دیگر عبادات کے ساتھ ساتھ تلاوت قرآن کا خاص اہتمام کریں۔ مولانا قاسمی نے اہل خیر حضرات سے التماس کی کہ اس مبارک مہینہ میں جہاں آپ مدارس و مساجد اور یتیم خانوں کا خیال رکھتے ہیں وہیں امت کے غرباء، مساکین اور بیواؤں کا بھی خیال رکھیں۔

اس دوران جموں و کشمیر پیروان ولایت نے امت مسلمہ کو مبارکباد پیش کی ہے۔ تنظیم کے سرپرست اعلٰی مولانا سبط محمد شبیر قمی نے عالم اسلام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان المبارک تزکیہ نفس اور تطہیر قلب کا مہینہ ہے اور مسلمانان عالم کو چاہیئے کہ وہ رمضان المبارک کی اہمیت کو سمجھیں اور اس ماہ کو اپنے لئے توشہ آخرت قرار دیں۔ انہوں نے کہا کہ ماہ مبارک برکتوں اور عظمتوں والا مہینہ ہے ہر ایک مسلمان کو چاہیئے کہ اس بہترین موقعہ سے استفادہ حاصل کرکے اپنے نفس کو سنواریں اور سنبھالیں۔ انہوں نے مسلمانان عالم سے اپیل کی کہ وہ مسلکی اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر امت اسلامیہ کے بنیادی مسائل پر توجہ دے کر اسلام کی کامیابی کو یقینی بنانے میں اپنا رول ادا کریں۔
خبر کا کوڈ : 792926
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش