0
Sunday 12 May 2019 21:48

دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے چھوٹے گروہوں کو بھی ختم کیا جائے، پروفیسر حسن عسکری

دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے چھوٹے گروہوں کو بھی ختم کیا جائے، پروفیسر حسن عسکری
اسلام ٹائمز۔ سابق نگران وزیر اعلیٰ پنجاب حسن عسکری نے کہا ہے کہ جو لڑکا لاہور میں آیا اور اس نے داتا دربار پر دھماکہ کیا ہے، اس کو لاہور سے سہولت کاری کی گئی ہے، دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے ضروری ہے کہ منتشر ہوئے ان چھوٹے چھوٹے گروہوں کا سراغ لگا کر ان کو ختم کیا جائے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام ”تھنک ٹینک“ میں گفتگو کرتے ہوئے حسن عسکری نے کہا کہ جب دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کی جاتی ہے تو کچھ لوگ تو ملک چھوڑ جاتے ہیں اور کچھ لوگ ملک کے اندر منتشر ہو جاتے ہیں اور بڑے اضلاح میں چھپ جاتے ہیں، کچھ عرصے کے بعد یہ ہمیشہ ری گروپ کرتے ہیں کیونکہ ان کی معاشرے میں سپورٹ ہمیشہ موجود رہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں افغانستان کے علاوہ ایران بھی ایک آپشن ہے، دہشت گردوں کی آمدورفت پاکستان، افغانستان اور ایران میں ہوتی ہے، دوسرے ملک ان دہشت گردوں کے اپنی کمزوریوں کیلئے استعمال کرتے ہیں، بھارت ان کو سپورٹ مہیا کر سکتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 793835
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش