0
Sunday 19 May 2019 16:28

حکومت کام کر کے دکھائے ورنہ قوم سے معافی مانگے اور گھر جائے، حمزہ شہباز

حکومت کام کر کے دکھائے ورنہ قوم سے معافی مانگے اور گھر جائے، حمزہ شہباز
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نون کے رہنما حمزہ شہباز نے بلاول بھٹو زرداری کے افطار ڈنر میں شرکت کے لیے روانگی کے قبل لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ملک گالیوں سے نہیں چلے گا کام کر کے دکھانا ہو گا، حکومت کام کر کے دکھائے ورنہ قوم سے معافی مانگے اور گھر جائے۔ انہوں نے کہا کہ کل وزیر اعظم نے کہا دُعا مانگو ایک ہفتہ میں گیس نکل آئے لیکن ابھی ان کے الفاظ بھی پورے نہیں ہوئے تھے کہ گیس نہ ملنے کا اعلان کر دیا گیا۔ ایسا شخص قوم کے لیے مایوسی ہے، یہ کھلاڑی نہیں بلکہ کھلنڈرا ہے۔

قائد حزب اختلاف نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو مل کر کام کرنا چاہیے اور اگر قوم اور ملک کے لیے اب اکٹھے نہیں ہوں گے تو کب ہوں گے؟۔ وزیر اعظم پر طنز کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کو روپے کی قدر میں کمی کا میڈیا سے پتہ چلتا ہے، اتنا بے خبر شخص ملک کاوزیراعظم بنا ہوا ہے۔ انہوں نے مہنگائی سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی تاریخ کا بدترین معاشی بحران پیدا ہو گیا ہے، جبکہ ملک میں مہنگائی میں ہوشربا اضافہ ہوا اور مہنگائی 3 پزار گنا بڑھ گئی ہے، اشیائے خوردونوش کی قیمتوں آسمان سے باتیں کر رہی ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 795133
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش