0
Tuesday 21 May 2019 08:16

عالمی برادری مسئلہ کشمیر حل کرانے کیلئے کردار ادا کرے، بیرسٹر سلطان

عالمی برادری مسئلہ کشمیر حل کرانے کیلئے کردار ادا کرے، بیرسٹر سلطان
اسلام ٹائمز۔ آزادکشمیر کے سابق وزیراعظم و پی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چودھری نے کہا ہے کہ دو روز بعد بھارتی انتخابات کے نتائج آنا شروع ہو جائیں گے، انٹرنیشنل کمیونٹی نے وعدہ کیا ہوا ہے کہ وہ بھارت میں نئی حکومت آنے کے بعد مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے پاک بھارت مذاکرات شروع کرائے گی۔ میں آج یہاں راولپنڈی میں اعلان کرتا ہوں کہ اگر مقبوضہ کشمیر میں مظالم اور بربریت بند نہ ہوئی تو میں مودی کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کروں گا۔ عالمی برادری مسئلہ کشمیر حل کرانے کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔ ہم یہ واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ ہم کسی صورت پاکستان کو کمزور کرنے کی اجازت نہیں دیں گے اور عمران خان کے ہاتھ مضبوط کریں گے تاکہ وہ آئندہ بھی بھارت کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر کشمیریوں کے حق کے لئے بات کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے راولپنڈی پریس کلب میں پی ٹی آئی کشمیر ویلی 4 کے امیدوار اسمبلی سید اشتیاق بخاری کی طرف سے اپنے اعزاز میں دیے گئے افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
خبر کا کوڈ : 795403
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش