0
Tuesday 21 May 2019 11:56

اقوام متحدہ نے کشمیر ہلاکتوں پر رپورٹ طلب کرلی

اقوام متحدہ نے کشمیر ہلاکتوں پر رپورٹ طلب کرلی
اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل کی جانب سے نامزد کئے گئے تین خصوصی نمائندوں نے بھارت کے نام مکتوب روانہ کیا ہے۔ مکتوب میں 1990ء کے بعد کشمیر میں ٹارچر اور ہلاکتوں کے 76 کیسوں میں ملوثین کو سزا دینے اور متاثرین کو انصاف فراہم کرنے کے بارے میں اقدامات کے حوالے تفاصیل طلب کرلی گئیں ہیں۔ ایک نیوز پورٹل کے مطابق 18 مارچ کو بھارتی حکومت کے نام کونسل کے نمائندہ خصوصی برائے ماورائے عدالت قتل کے خصوصی نمائندہ انجیز کلماڈ کے علاوہ ڈینس پراس اور نلس میلزر نے ایک مکتوب روانہ کیا ہے، جس کا جواب بھارت نے ابھی تک نہیں دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق مکتوب جو اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل کی ویب سائٹ پر 18 کو ڈالا گیا ہے، میں یہ بات بتائی گئی ہے کہ 60 روز کا وقفہ بھارت کو دیا گیا لیکن بھارت نے کوئی بھی تفاصیل دینے سے انکار کردیا ہے۔ مکتوب میں ٹارچر سے شہری اموات، جس میں 2018ء میں 13 ہلاکتیں شامل ہیں، جس میں 8 ہلاکتیں مبینہ طور پر قابض فورسز کے ہاتھوں، جبکہ باقی جنگجوؤں کے  ہاتھوں ہوئیں ہیں۔

کونسل کے تینوں نمائندوں نے لکھا ہے کہ ان سبھی معاملات میں حکام غیر جانبدارانہ، فوری  تحقیقات کرنے میں ناکام ہوئے ہیں تاکہ قانون کی بالادستی کو قام کیا جاتا، نہ ہی ایسے اقدامات کئے گئے ہیں تاکہ انسانی حقوق کی پامالیوں پر روک لگائی جاتی۔ اس بات کی نشاہدی کرتے ہوئے کہ انسانی حقوق کونسل نے تینوں اراکین کو اس بات کا اختیار دیا ہے کہ وہ اس بات کی وضاحت طلب کریں، مکتوب میں بھارت سے کہا گیا ہے کہ وہ ان 8 معاملات میں تحقیقات کے دوران سامنے آنے والے حقائق کے بارے میں جانکاری فراہم کرے نیز افسپا کو کالعدام قرار دینے کے اقدامات کے بارے میں بھی وضاحت کی جائے۔ نمائندوں کے مطابق 8 معاملات میں جو الزامات لگائے گئے ہیں وہ انسانی حقوق کے مسلمہ قوانین کے خلاف ہیں، جس پر 1979ء میں سبھی ممبر ممالک نے دستخط کئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 795413
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش