0
Wednesday 22 May 2019 10:55
نیب غیر جانبدار نہیں رہا، چیئرمین نیب کے انٹرویو کا کیا مقصد ہے

معیشت کی تباہی میں نیب کا اہم کردار ہے، مسلم لیگ نون

نیب کا سوالنامہ ٹوئٹر پہ ڈال دونگا، قوم دیکھ لے کیسا احتساب ہو رہا ہے
معیشت کی تباہی میں نیب کا اہم کردار ہے، مسلم لیگ نون
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملکی معیشت تباہ ہو چکی ہے جس میں نیب کا بڑا حصہ ہے، موجودہ حکومت نیب چلائیں گے یا ملک۔ 8 مہینو ں میں معیشت کا بیڑ ا غرق کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ مہنگائی اور تباہی صرف آغاز ہے آگے ملک کو بہت سارے مشکلا ت کا سامنا ہو گا۔ ایک تجزیہ کار سے چیئرمین نیب کی انتہائی سنجیدہ گفتگو ہوئی ہے۔ چیئرمین نیب کا کہنا ہے مجھ پر بہت دباؤ ہے۔ چیئرمین نیب نے خصوصی طور پر شہباز شریف سے متعلق باتیں کی ہیں۔ چیئرمین نیب کا کہنا ہے کہ شہباز شریف نے ان سے رابطہ کیا اور کیسز ختم ہونے پر سیاست سے ریٹائرمنٹ لینے کا کہا، شہباز شریف نے مبینہ طور پر ایک ڈیل آفر کی گئی ہے۔ چئیرمین نیب سے کوئی ملاقات بلواسطہ اور بلا واسطہ نہیں ہوئی، ان کا کہنا ہے کہ ایسی ہی ڈیل نواز شریف بھی آفر کر رہے ہیں۔ نیب کا ملک میں ایک ہی مقصد تھا اور وہ ہے سیاستدان کو بدنام کرنا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جھوٹ جو بھی بول رہا ہے اس کا مقصد سیاستدان کو بدنام کرنا ہے۔ چیئرمین نیب کا انٹرویو اگر سیاست کو بدنام کرنا ہے تو مقصد پورا ہو گیا۔ فواد حسن فواد پر سفارش کروانے کا مقدمہ ہے۔ یہ وہ بیوروکریٹس ہیں جنھوں نے ملک کو بجلی دی اور فائدہ دیا۔ علیم خان کی ضمانت ہو جاتی ہے، فواد حسن فواد اور احد چیمہ کی ضمانت نہیں ہوتی۔ 16 مئی کے بعد چیئرمین نیب کا بیان آیا وہ بھی مبہم بیان تھا۔ کہا گیا چیئرمین کے ویویز کو ٹھیک طرح پیش نہیں کیا گیا۔ معذرت کیساتھ نیب غیر جانبدار نہیں ہے۔ نیب کو سیاست اور سیاستدانوں کو توڑنے کے لئے بنایا گیا تھا۔ چیئرمین نیب نے ملکی مسائل پر سیر حاصل گفتگو فرمائی۔ جس عہدہ پر وہ بیٹھے ہیں اسکا تقاضہ نہیں کہ وہ پریس پر آکر ایسی باتیں کریں۔ اس عہدہ کی ذمہ داری ہے کہ تفریق کی بات نہ کی جائے۔ ملکی نقصان اور سیاست کو نقصان پہنچانے کا کوئی بیان نہیں دینا چاہے۔ 35 سو کیسز دس دس سال سے چل رہے ہیں۔ نواز شریف اور مریم نواز کے کسیز کا فیصلہ تاریخ کرے گی۔ یہ وہ چیزیں ہیں جو احتساب کو متنازعہ بناتے ہیں۔ احتساب کے حق میں ہیں مسلم۔لیگ ن  سے کریں۔چئیرمین نیب ملک کے ٹھیکدار نہ بنیں۔ وزیراعظم رہا ہوں 8 گوشوارے بھر کر نیب کو دیئے ہیں۔نیب کے سوالات ٹوئیٹر پر ڈال دوں گا تاکہ قوم دیکھ لے کیا سوالات ہو رہے ہیں۔ نیب کے سوالات کی نوعیت دیکھیں احتساب کے نظام کو مضحکہ خیز نہ بنائیں۔ کسی افسر کو ای سی سی اور حکومت کی پالیسی پر سوال اٹھانے کا اختیار نہیں ہے۔مجھے کسی کی فیور نہیں چاہے نہ کسی کا خوف ہے۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ سینکڑوں افسروں کو بلا کر کہا گیا کہ اس شخص کو پکڑنا ہے۔ آپ مجھے پکڑیں خدا کے لئے ملک کو تباہ نہ کریں۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نیب کا وہی سوالنامہ وزیر اعظم۔ کو بھی دیا جائے اور عوام کے سامنے رکھا جائے، آج معیشت تباہ ہو چکی اس میں نیب کا بہت بڑا حصہ ہے۔ نیب کا یہ عمل جو چل رہا ہے وہ نقصان دہ ہے۔ نیب سوالنامہ سوشل میڈیا پر ڈال دے بتائے نواز شریف سے کیا سوالات کئے گئے۔ چئیرمین نیب اپنے ادارے کا جائزہ لیں اور وہاں جو ہورہا ہے اسکا جائزہ لیں۔چئیرمین نیب تجزیہ کار کو بلائیں اور انٹرویو کے صیح و غلط کا فیصلہ کریں۔ہم سنن چاہتے ہیں کہ سچ کیا کس نے کس سے رابطہ کیا ہے۔ نیب ایک کالا اور اندھا قانون ہے۔ نیب چئیرمین متنازعہ ہو چکے ہیں۔ جو انٹرویو دیا اسکے حقائق عوام کے سامنے لانا ضروری ہے۔ اگر انٹرویو غلط ہے تو ہمیں خوشی ہوگی اگر صیح ہے تو کارروائی کا حق رکھتے ہیں۔ شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ حکومت اور اپوزیشن کی مشاورت سے چئیرمین نیب کی تعیناتی ہوئی۔چئیرمین نیب سے کبھی نہیں ملا انہیں جانتا۔ہمیں ناراضگی نیب کے عمل سے ہے جو آج ہورہا ہے وہ احتساب نہیں۔ تیل کے کنویں سے تیل نکلے گا ضرور لیکن کام کرنا پڑتا ہے۔ ہمارے دور میں بھی نیب بالکل ٹھیک کام نہیں کررہا تھا
خبر کا کوڈ : 795640
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش