0
Saturday 25 May 2019 21:18

امریکہ ایران تنازعہ عالمی امن کیلئے خطرہ ہے، صاحبزادہ حامد رضا

امریکہ ایران تنازعہ عالمی امن کیلئے خطرہ ہے، صاحبزادہ حامد رضا
اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ بھارت میں انتہا پسند ہندو قوم پرستوں کی جیت سے نام نہاد بھارتی سیکولر ازم بے نقاب ہو گیا ہے، بھارت شدت پسند ہندو ریاست بن چکا ہے، مودی کی جیت سے قائد اعظم کا دو قومی نظریہ ایک بار پھر درست ثابت ہوا ہے، بھارت میں الیکشن جیتنے والی جماعت بی جے پی کا کوئی کامیاب ممبر اسمبلی مسلمان نہیں۔ پختون تحفظ موومنٹ ملک دشمن ایجنڈے پر چل رہی ہے، پی ٹی ایم کی قیادت بھارت اور افغانستان کے ہاتھوں میں کھیل رہی ہے۔ محسن داوڑ، علی وزیر اور گلا لئی اسماعیل کیخلاف غداری کے مقدمات درج کئے جائیں۔ ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث غداران وطن کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے جامعہ رضویہ فیصل آباد میں سنی اتحاد کونسل کی کور کمیٹی کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ چیئرمین نیب کا متنازعہ ہو جانا افسوسناک ہے، کوئٹہ میں مسجد کے اندر دھماکہ اسلام دشمنی کا بدترین مظاہرہ ہے، بیگناہ انسانوں کا خون بہانے والے انسان نہیں شیطان ہیں، حکومت نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد یقینی بنائے۔ آئی ایم ایف کی معاشی غلامی سے ملک میں بے برکتی پھیلی ہوئی ہے، امریکہ آئی ایم ایف کے ذریعے پاکستان کا بازو مروڑنا چاہتا ہے۔ امریکہ ایران تنازعہ عالمی امن کیلئے خطرہ ہے۔ پاکستان کو امریکہ کی بجائے ہمسایہ اسلامی ملک کا ساتھ دینا چاہئے۔
خبر کا کوڈ : 796290
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش