0
Monday 27 May 2019 21:04

شیطان ٹرمپ، انسانی قلب و روح سے عاری ہے، مائیکل کوہن

شیطان ٹرمپ، انسانی قلب و روح سے عاری ہے، مائیکل کوہن
اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سابق وکیل مائیکل کوہن نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ میں ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ کام کرکے لطف اندوز ہوتا تھا، کیونکہ جب وہ اچھے ہوں تو ایک عام انسان جیسے ہوتے ہیں، لیکن جب اپنی وحشتناک شخصیت پر اتر آئیں تو دنیا کے بدترین آدمی میں بدل جاتے ہیں۔ واضح رہے کہ مائیکل کوہن پر مالی بدعنوانی، ٹیکس میں فریبکاری اور دو فاحشہ خواتین کو ٹرمپ کے ساتھ اپنے ناجائز تعلقات کو فاش نہ کرنے کیلئے رشوت دینے کے الزامات تھے، جن کی بنیاد پر انہیں 3 سال کیلئے جیل بھیج دیا گیا تھا۔

مائیکل کوہن نے عدالت میں اپنے محاکمے کے دوران ان تمام الزامات کو قبول کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کے کہنے پر ان دو فاحشہ خواتین کو خاموش رہنے کے لئے رشوت دی تھی، جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مائیکل کوہن کو قانون توڑنے کیلئے دی گئی اپنی کسی قسم کی رہنمائی سے انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ مائیکل کوہن کے جرائم کے ساتھ ان کا کوئی تعلق نہیں۔ یاد رہے کہ 2016ء میں ہونے والے امریکی صدارتی انتخابات میں روس کی مداخلت پر تحقیق کرنے والے ایف بی آئی کے انسپکٹر رابرٹ مولر کی خصوصی ہدایت پر گذشتہ سال ایف بی آئی نے امریکی صدر کے سابق وکیل مائیکل کوہن کے دفتر اور ایک ہوٹل میں واقع ان کی اقامت گاہ پر چھاپہ مار کر اہم دستاویزات اور کمپیوٹر فائلز اپنے قبضے میں لے لی تھیں۔
خبر کا کوڈ : 796597
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش