0
Wednesday 29 May 2019 21:07

علی وزیر کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی، شوکت یوسفزئی

علی وزیر کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی، شوکت یوسفزئی
اسلام ٹائمز۔ وزیراطلاعات خیبرپختونخوا شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ علی وزیر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ پشاور میں ایک پریس کانفرنس کے موقع پر شوکت یوسفزئی نے کہا کہ جنوبی وزیرستان سے منتخب رکن قومی اسمبلی علی وزیر کو چیک پوسٹ پر حملے کے الزام میں گرفتار اور انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 8 روزہ جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے کیا ہے، ان کے خلاف کیس قانون کے مطابق چلایا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں قانون سے بالاتر کوئی نہیں خواہ وہ رکن پارلیمان ہو یا وزیر قانون کی نظر میں ایک ہی ہیں۔ صوبائی وزیراطلاعات کے مطابق وزیرستان واقعہ انتہائی قابل افسوس ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ بعض عناصر پشتونوں کا نام اپنے مذموم مقاصد کیلئے استعمال کرتے ہیں، حکومت کے پاس ثبوت موجود ہیں کہ یہ کسطرح بیرونی فنڈز پر چل رہے ہیں اور انہیں فنڈنگ کی جاتی ہے۔ شوکت یوسفزئی کے مطابق جس چیک پوسٹ سے مسلح گارڈ کے ہمراہ گزر رہے تھے، وہاں آج بھی آپریشن جاری ہے، بہت ہی حساس علاقہ ہے، چند روز قبل بھی اس علاقے میں پاک فوج کے قافلے پر حملہ ہوا تھا۔ انہوں نے کہا کہ جہاں فوجی آپریشن ہوتا ہے وہ علاقہ حساس ہوتاا ہے اور فورسز اپنا کام خوب سمجھتی ہیں۔ بقول ان کے موسم سرما میں برفباری باعث وہاں آپریشن نہیں ہوا تھا جو اب کیا جا رہا ہے۔ وزیراطلاعات نے کہا کہ وزیراعلیٰ محمود خان کی ہدایات کے مطابق وہ آج زخمیوں کی عیادت کرنے جائیں اور ان کے ساتھ ہرقسم کی امداد کی جائے گی۔ پریس کانفرنس کے آخر میں شوکت یوسفزئی نے کہا کہ بنوں میں پی ٹی ایم جلوس سے گرفتار صحافی گوہر وزیر کو آج رہا کردیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 796962
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش