0
Wednesday 29 May 2019 23:52

تبدیلی سرکار نے غریب آدمی کا جینا محال کر دیا، مصطفیٰ کمال

تبدیلی سرکار نے غریب آدمی کا جینا محال کر دیا، مصطفیٰ کمال
اسلام ٹائمز۔ پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ ملک میں تبدیلی کے نام پر آنے والی حکومت نے غریب آدمی کا جینا محال کر دیا ہے، ایسا لگ رہا ہے کہ غربت ختم ہونے کی بجائے غریب ختم ہو رہے ہیں، حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہو گئی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گلشن اقبال کراچی میں منعقدہ افطار ڈنر کے موقع پر عمائدین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی غریب عوام سے دو وقت کی حلال مزدوری کی روٹی بھی چھین رہی ہے، آئے روز نت نئے ٹیکسز اور بجلی کے یونٹس، گیس کے ٹیرف، پٹرولیم منصوعات، اشیاء خوردونوش اور جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے ، جو ناقابل برداشت ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بڑے شہروں کو انتظامی اور معاشی خودمختاری دے کر ملکی معیشت کو مضبوط بنایا جا سکتا ہے، واحد کراچی شہر سے آٹھ ہزار ارب روپے ٹیکس اکٹھا کرکے دے سکتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 796976
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش