0
Friday 31 May 2019 13:01

چیئرمین کشمیر کمیٹی کی زیرصدار ت آزادکشمیر اور حریت قیادت کا مشاورتی اجلاس

چیئرمین کشمیر کمیٹی کی زیرصدار ت آزادکشمیر اور حریت قیادت کا مشاورتی اجلاس
اسلام ٹائمز۔ چیئرمین کشمیر کمیٹی سید فخر امام کی زیر صدارت آزادکشمیر اور حریت قیادت کا مشاورتی اجلاس ایوان وزیراعظم میں منعقد ہوا، اجلاس میں مقبوضہ کشمیر میں ہندوستانی فورسز کی جانب سے نہتے مظاہرین پر طاقت کے بہیمانہ استعمال کی شدید مذمت کرتے ہوئے بین الاقوامی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے ماورائے عدالت قتل عام اور نہتے شہریوں پر مہلک ہتھیاروں کے استعمال کے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا۔ اجلاس میں وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق خان، حریت کانفرنس کے غلام محمد صفی، ڈاکٹر غلام نبی فائی و دیگر قائدین نے شرکت کی۔ اجلاس میں کشمیری سپوت محمد یوسف بچھ کی خدمات پر انہیں شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چئیرمین کشمیر کمیٹی فخر امام نے کہا کہ پاکستان کے بائیس کروڑ عوام کی کشمیریوں کے ساتھ وابستگی کسی شک و شبہ سے بالاتر ہے، پاکستان کے عوام کشمیر کو اپنے جسم اور روح کا حصہ سمجھتے ہیں، ہماری کشمیر کے ساتھ سیاسی نہیں خون کا رشتہ ہے، بین الاقوامی سطح پر تحریک آزادی کشمیر کو اجاگر کرنے کے لیے حکومت پاکستان اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی۔ آزادکشمیر اور حریت قیادت کے ساتھ مشاورتی عمل کا جلد آغاز کیا جا رہا ہے، بین الاقوامی سطح پر کشمیریوں کے مقدمہ کو موثر انداز میں پیش کرنے کے لیے ہم کشمیری قیادت کی تجاویز کا بھرپور خیرمقدم کرینگے اور انہیں اس عمل کا حصہ بنائیں گے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق خان نے کہا کہ پاکستان کے اندر مختلف جماعتوں کی حکومتیں رہیں، مختلف لوگ برسراقتدار رہے مگر کشمیر سب کی ترجیح اول رہا، ہمارا رشتہ پاکستانی عوام کے ساتھ ہے مقبوضہ کشمیر کے اندر شہید ہونیوالوں کو سبز ہلالی پرچم میں دفنایا جاتا ہے، کشمیریوں نے حق خودارادیت کے لیے قربانیاں دیں ہیں، انشاءاللہ وہ دن جلد آئے گا جب صبح آزادی طلوع ہو گی اور ہم اپنے بھائیوں کے ساتھ ہوں گے۔ وزیراعظم آزادکشمیر نے مظفرآباد تشریف لانے اورکشمیری قیادت کے ساتھ مشاورت کرنے پر چئیرمین کشمیر کمیٹی کا آزادکشمیر کی حکومت اور عوام کی جانب سے شکریہ ادا کیا۔
خبر کا کوڈ : 797201
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش