0
Tuesday 11 Jun 2019 11:26

بجٹ غریبوں کو مزید زندہ درگور کرنے کا ذریعہ بنے گا، فرید پراچہ

بجٹ غریبوں کو مزید زندہ درگور کرنے کا ذریعہ بنے گا، فرید پراچہ
اسلام ٹائمز۔ نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے کہا ہے کہ مشیر خزانہ نے آئندہ بجٹ کو معیشت دوست قرار دیکر جون میں آنیوالے بجٹ کے درجہ حرارت کا اعلان کر دیا ہے، یعنی بجٹ ایک مرتبہ پھر بالواسطہ ٹیکسوں کی بھر مار کیساتھ غریبوں کی کمر توڑنے اور انہیں مزید زندہ درگور کرنے کا ذریعہ بنے گا۔ لاہور میں تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ اشیائے صرف کی قیمتوں میں مہینوں، ہفتوں یا دنوں کے اعتبار سے نہیں بلکہ گھنٹوں کے اعتبار سے اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے زیادہ مضحکہ خیز اور بچگانہ بیان کوئی نہیں ہو سکتا کہ  ٹیکس بھی لگیں گے، مہنگائی میں اضافہ بھی ہوگا لیکن اس سے غریبوں کو متاثر نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مشیر خزانہ کو چاہئے تھا کہ وہ قوم کو بتاتے کہ انہوں نے غریبوں کو مہنگائی سے بچانے کیلئے کیا اقدامات کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قرضوں کی معیشت، سودی نظام، بدترین کرپشن، شاہانہ اخراجات، وزیروں مشیروں اور ترجمانوں کی فوج ظفر موج کی موجودگی میں غریب کی بات کرنا غریبوں کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 798897
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش