1
Saturday 15 Jun 2019 21:28

امریکہ کے مہیا کردہ ویڈیو سے یہ ثابت نہیں ہوتا کہ سپاہ پاسداران بحری جہازوں پر حملوں میں قصوروار ہے، کویت

امریکہ کے مہیا کردہ ویڈیو سے یہ ثابت نہیں ہوتا کہ سپاہ پاسداران بحری جہازوں پر حملوں میں قصوروار ہے، کویت
اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ میں کویت کے مستقل نمائندے "منصور العتیبی" نے ایران کے خلاف امریکہ کی الزام تراشی کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کی طرف سے منتشر کردہ ویڈیو سے یہ اطمینان حاصل نہیں ہوتا کہ اس میں دکھائی گئی کشتی ایرانی انقلابی گارڈز سپاہ پاسداران کی ہے۔ قبل ازیں جرمنی نے بھی ایران کے خلاف امریکہ کی طرف جاری کردہ اس ویڈیو کو غیر معتبر قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ ایران کے خلاف امریکہ کی طرف سے جاری کردہ مبینہ ویڈیو ایران پر الزام عائد کرنے کے لئے ناکافی ہے۔

واضح رہے کہ خلیج اومان میں 2 بحری جہازوں پر حملے کے بعد امریکہ نے ایران کے خلاف اپنے نفسیاتی جنگی ہتھکنڈے کے طور پر ایک ویڈیو منتشر کی تھی، جس میں حملے کا نشانہ بننے والے بحری جہاز کے ساتھ ایک کشتی کو بھی دیکھا جا سکتا ہے، جس کے حوالے سے امریکیوں نے دعویٰ کیا تھا کہ سپاہ پاسداران کی کشتی حملے کا نشانہ بننے والے بحری جہاز کے ساتھ چپکی مائین کو جدا کر رہی ہے، جو پھٹنے سے رہ گئی تھی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپیو نے ایرانی حکام کو ان دھماکوں کا براہ راست ذمہ دار قرار دیا تھا جبکہ برطانیہ کے وزیر خارجہ "جیریمی ہنٹ" نے بھی اپنے امریکی اتحادیوں کی اندھی تقلید میں ایران کو ہی ان حملوں کا ذمہ دار ٹھہرا دیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 799700
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش