0
Saturday 15 Jun 2019 21:31

شہباز شریف فیملی کے وعدہ معاف گواہ مشتاق چینی نے نیب کو بیان ریکارڈ کرا دیا

شہباز شریف فیملی کے وعدہ معاف گواہ مشتاق چینی نے نیب کو بیان ریکارڈ کرا دیا
اسلام ٹائمز۔ شہباز شریف فیملی کے وعدہ معاف گواہ مشتاق چینی نے بیان ریکارڈ کرا دیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ ضلع کہچری نے مشتاق چینی کا بیان ریکارڈ کیا۔ مشتاق چینی نے نیب کو 2 نجی بینکوں کے ذریعے 37 ٹرانزیکشن سے متعلق نیب کو ریکارڈ فراہم کر دیا۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا 2 بینکس اکاونٹ کے ذریعے 50 کروڑ 44 لاکھ 4 ہزار 899 روپے کی غیر ملکی ترسیلات موصول ہوئیں، سلمان شہباز کے اکاؤنٹ میں 60 کروڑ 30 لاکھ 54 ہزار بذریعہ چیکس منتقل کئے۔ مشتاق چینی نے نیب کو 6 کروڑ 10 لاکھ 27 ہزار 612 روپے کی غیر ملکی ترسیلات کے بارے میں بھی بتایا۔ نیب ذرائع کے مطابق دوران تفتیش مشتاق چینی کے مختلف بینکوں میں 23 بینکس اکاؤنٹ سامنے آئے، 23 بنک اکاؤنٹس میں سیکڑوں مشکوک ٹرانزیکشن ہو چکی ہیں، جو اربوں روپے کی ہیں۔ مشتاق چینی نے اپنے اور کمپنی کے نام پر یہ اکاؤنٹس بنا رکھے تھے، مشتاق چینی نا صرف سہولت کار بلکہ شریف فیملی کا بے نامی دار بھی ہے۔ نیب ذرائع کے مطابق مشتاق چینی نے 9 غیر ملکی کرنسی کی مشکوک ٹرانزیکشنز کا ریکارڈ نیب کو فراہم کر دیا ہے، 9 ٹرانزیکشن کے ذریعے 6 کروڑ 10 لاکھ 27 ہزار 612 روپے منتقل ہوئے، مشتاق چینی کو 12 جنوری 2009ء تک تواتر سے غیر ملکی ترسیلات موصول ہوتی رہیں۔ نیب لاہور مشتاق چینی کا دفعہ 164 ریکارڈ کروانے کے بعد واپس چلے گئی۔ یاد رہے مشتاق چینی کا دفعہ 164 کا بیان ریکارڈ کیا گیا، چیئرمین نیب نے مشتاق چینی کی وعدہ معاف گواہ بننے کی درخواست منظور کی تھی۔ مشتاق چینی کو کل چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کے روبرو پیش کیا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 799701
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش