0
Sunday 16 Jun 2019 12:04

کراچی میں شدید گرمی برقرار، ہیٹ ویو سے متاثرہ ایک مریض چل بسا

کراچی میں شدید گرمی برقرار، ہیٹ ویو سے متاثرہ ایک مریض چل بسا
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں ہیٹ ویو نے اپنا اثر دکھانا شروع کر دیا اور سول اسپتال کراچی میں ہیٹ ویو سے متاثرہ ایک مریض دم توڑ گیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف اسپتالوں میں شدید گرمی سے متاثرہ کئی افراد لائے گئے، شہر کی سڑکوں پر دن کے اوقات میں سناٹا رہنے لگا۔ رات گئے تک حبس اور حدت کے باعث سول اسپتال ایم ایس ڈاکٹر خادم قریشی کے مطابق سول اسپتال میں ہیٹ اسٹروک وارڈ میں ہیٹ ویو سے متاثرہ 4 مریض لائے گئے، جن میں سے تین مریضوں کو ابتدائی طبی امداد دے کر 4 سے پانچ گھنٹے میں روانہ کر دیا گیا، جبکہ ہیٹ ویو کے باعث لایا گیا ایک مریض جس کی شناخت نہ ہو سکی، علاج ہونے سے قبل ہی دم توڑ گیا، جس کے بعد میت کو ایدھی کے حوالے کر دیا گیا۔

آج اتوار کی دوپہر سمندر کی 72 گھنٹوں سے بند سمندری ہوائیں جذوی طور پر بحال ہونے کا امکان ہے۔ پیر سے شہر کا درجہ حرارت متوازن ہونے کی توقع ہے، گرمی کی وجہ بننے والا سمندری طوفان وائیو کافی حد تک کمزور پڑ چکا ہے۔ سمندری ہوائیں طویل وقت کیلئے بند ہونے کی وجہ سے شہر میں رات اور صبح کے وقت بھی شدید قسم کی حدت اور گھٹن برقرار ہے، سمندر کی جنوب مغربی سمت سے چلنے والی ہواوں کی بندش کو 72  گھنٹے سے زائد گذر چکے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے ہیٹ ویو سینٹر کی جانب سے جاری پیش گوئی کے مطابق آج اتوار کو درجہ حرارت 37 سے 39 ڈگری کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔
خبر کا کوڈ : 799799
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش