0
Sunday 16 Jun 2019 20:51

ڈی جی آئی ایس آئی تبدیل، لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نئے سربراہ تعینات

ڈی جی آئی ایس آئی تبدیل، لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نئے سربراہ تعینات
اسلام ٹائمز۔ ڈی جی آئی ایس آئی تبدیل، لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو نیا سربراہ تعینات کر دیا گیا۔ پاک فوج میں اہم عہدوں پر تقرریاں اور تبادلے کئے گئے ہیں جس کے تحت لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو انٹرسروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کا ڈائریکٹر جنرل تعینات کر دیا گیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل معظم اعجاز کو جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) میں انجینئر ان چیف، لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کو جی ایچ کیو میں ایڈجوٹینٹ جنرل، لیفٹیننٹ جنرل عامر عباسی کو کوارٹر ماسٹر جنرل تعینات کیا گیا ہے جبکہ لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر جو ڈی جی آئی ایس آئی تھے انہیں کور کمانڈر گوجرانوالہ تعینات کر دیا گیا ہے۔  آئی ایس آئی کے نئے سربراہ فیض حمید کو رواں برس اپریل میں لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی ملی تھی اور وہ جی ایچ کیو میں ایڈجوٹنٹ جنرل کے عہدے پر فائز تھے۔ بلوچ رجمنٹ سے تعلق رکھنے والے لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید اس سے قبل پنڈی میں 10 کور کے چیف آف سٹاف، پنوں عاقل میں جنرل آفیسر کمانڈنگ اور آئی ایس آئی میں ہی کاؤنٹر انٹیلیجنس سیکشن کے ڈائریکٹر جنرل رہ چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 799847
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش