0
Monday 17 Jun 2019 18:08

کشمیر میں امن، ترقی اور خوشحالی کیلئے مودی سے ذاتی مداخلت طلب کی، ستیہ پال

کشمیر میں امن، ترقی اور خوشحالی کیلئے مودی سے ذاتی مداخلت طلب کی، ستیہ پال
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر میں تعینات بھارتی گورنر ستیہ پال ملک نے سرینگر میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کشمیر میں تعمیر و ترقی میں سرعت لانے کے لئے نریندر مودی کی ذاتی مداخلت طلب کی، جو ریاست میں امن و امان اور تعمیر و ترقی کے لئے ضروری ہے۔ گورنر نے گذشتہ ایک برس میں اُٹھائے گئے اہم اقدامات کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں ترقیاتی عمل کو مزید تقویت دینے کی ضرورت ہے، جس کے لئے انہوں نے بھارتی حکومت سے بھرپور مالی مدد کی اپیل کی۔

اب تک کئے گئے اہم اقدامات کو اُجاگر کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ کشمیر میں نومبر دسمبر میں سات برس کے بعد پُرامن پنچایتی و شہری بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے عوام کی بااختیاری سمیت کئی اہداف حاصل کئے گئے اور انتخابات کا بائیکاٹ کرنے کی کال اور دھمکیوں کے باوجود بھی عوام نے بڑی تعداد میں ووٹ دیا۔ انہوں نے کہا کہ ان انتخابات میں کسی جانی نقصان کے بغیر 74 فیصد ووٹنگ درج کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر کی حکومت نے پنچایتوں کو مستحکم کرنے اور انہیں مزید اختیارات دینے کے لئے جموں و کشمیر پنچایتی راج ایکٹ میں ضروری ترامیم کو متعارف کیا۔ اس کوشش کو مزید تقویت دینے کی غرض سے گورنر نے کہا کہ ریاستی حکومت 20 سے 27 جون تک بیک ٹو دِی ولیج پروگرام کا انعقاد کر رہی ہے، جس کے دوران تمام گزیٹیڈ آفیسر ایک پنچایت میں دو دِن ٹھہر کر پنچایتی نمائندوں کے ساتھ جُڑ کر مختلف سرکاری خدمات کی فراہمی اور مقامی ضروریات کا جائزہ لیں گے۔
خبر کا کوڈ : 799907
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش